جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مودی راج میں انسانیت کی تذلیل، دلتوں پر موت کیلئے بھی زمین تنگ کردی گئی،غیر انسانی سلوک کا آغاز کر دیا گیا

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں وزیراعظم مودی کے راج میں انسانیت کی تذلیل معمول کی بات بن گئی، انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کے قصے تو عام ہیں تاہم اب اونچی ذات کے ہندوؤں نے نچلی ذات کے لوگوں سے

غیر انسانی سلوک شروع کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں نارائن پورم میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلتوں پر موت کیلئے بھی زمین تنگ کردی۔نام نہاد اونچی ذات والوں نے اپنی آبادی سے شمشان گھاٹ جانے والے راستے پر قبضہ کرکے باڑ لگا دی اور نچلی ذات کے ہندوؤں کی آمد و رفت بند کردی۔گاؤں والوں کے پاس 20 فٹ اونچے پْل کے اوپر سے رسیوں کی مدد سے میت نیچے اتارنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔پل کی تعمیر سے پہلے دلت اپنے مردوں کو دریا پالار کے کنارے چھوڑ جاتے تھے لیکن پل کی تعمیر کے بعد یہ حق بھی ان سے چھین لیا گیا۔اونچی ذات والوں کیلئے تو گاؤں میں ہی شمشان گھاٹ ہے لیکن دلتوں کیلئے اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے کوئی جگہ نہیں۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بار بار اعلیٰ حکام سے اپیل کی لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی وڈیو پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بھارتی شہری سوال کررہے ہیں کہ کیا مودی سرکار کے بھارت میں کمزوروں اور مسکینوں کو عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…