پیرس(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دور ہ فرانس کے موقع پر کشمیری اور سکھ کیمونٹی پیرس میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔انڈین وزیر اعظم موودی کے خلاف علیحدگی کی تحریک چلانے والے شرکت کریں گے۔انڈین وزیر اعظم کے خلاف اقوام متحدہ کے ہیڈ آفس یونیسکو کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔مظاہرے کی اجازت کشمیری اور سکھ رہنماوں نے لی ہے۔موودی کے خلاف مظاہرے میں یوکے،امریکہ سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ شامل ہو ں گے۔فرانس کے صدر میکرون بھی مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔