اسلام آباد (این این آئی)انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے قائمہ کمیٹی آبی وسائل کو بتایا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔مہر علی شاہ نے کہاکہ بھارت دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات بروقت فراہم کرتا رہا۔مہر علی شاہ نے کہاکہ بھارت نے ستلج میں پانی چھوڑتے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ سیکرٹری آبی وسائل محمد اشرف نے کہاکہ
دریائے ستلج میں کوئی سیلابی صورتحال نہیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ بھارت ستلج میں 2 لاک کیوسک پانی چھوڑے۔سیکرٹری آبی وسائل نے کہاکہ معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق متضاد بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پانی چھوڑنے پر عالمی بنک سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا تھا،این ڈی ایم اے نے بھی ستلج میں فلڈ الرٹ جاری کیا تھا