جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اگر آپ گردے کی پتھری سے نجات پانا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی آسان گھریلو ٹوٹکہ استعمال کریں

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی ایم لنکس)گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا افراد اپنے معمولات زندگی اور غذا میں تھوڑی سے تبدیلی یا احتیاط کرکے تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق ترش،نمکیات اور ترش کیلشیم سے بھرپور غذائیں گردے کی پتھری کی افزائش کا سبب بنتی ہیں،اس لئے انہیں ترک کرنا بہتر ہے۔تحقیق کے مطابق گردے کی پتھری سے نجات کیلئے معمول بنالیں کہ

آپ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پئیں۔ یہ عمل پتھری کو توڑنے اور پیشاب کے ذریعے اس کے ذرات کے اخراج کا سبب بنے گا۔مرض سے نجات کیلئے نمک (سوڈیم) کی مقدار کم کردیں، ساتھ ہی گوشت، ڈبے میں محفوظ جوس، نوڈلز اور نمکین اسنیک سے دوری بہتر ہے۔تحقیق کے مطابق روزمرہ کی غذا میں کیلشیم فوڈز کی شمولیت جیسے (کم چکنائی کے دودھ کا ایک کپ) بھی گردے میں موجود پتھری کے ترش کیلشیم کے خاتمے کیلئے مفید ہے۔ترش اور نمکیات سے بھرپور غذا جیسے پالک، اسٹرابری، گندم کی بھوسی، چائے اور ڈرائی فروٹ کا استعمال ترک کرکے پتھری کے مرض کے باعث پیشاب کی تکلیف میں کمی کی جاسکتی ہے۔جسم وٹامن سی کو نمکیات میں بدل دیتا ہے جو گردے میں پتھری بناتے ہیں، ایسے میں وٹامن اور منرلز کا استعمال ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کیا جائے تو فائدہ مند ہوگا۔چینی بھی ترش کیلشیم پیدا کرتی ہے، لہٰذا گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا افراد چینی سے دور رہیں تو بہتر ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…