اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 158 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان پیداہو گیاہے اور 100 انڈیکس نے 30 ہزار کی نفسیاتی حد واپس حاصل کر لی ہے ۔
یاد رہے گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 7 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ 29 ہزار 562 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی جب آج صبح یہیں سے کاروبار کا آغاز ہو ا تو یک دم 445 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 30 ہزار آٹھ پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔