اسلام آباد(این این آئی)پمز ہسپتال مریضوں کیلئے عذاب خانہ بن گیا‘ڈاکٹر تو ڈاکٹر پرچی دینے والے بھی بادشاہ بن گئے‘ دور دراز سے آئے لوگ پمز میں خوار ہونے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں-چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پمز میں لوگوں کا خوار ہونا روز کا معمول بن گیا -تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال لوگوں کیلئے درد سر بن گیا‘پرچی لینے کیلئے لائنوں میں لگنے کے بعد جب پرچی ملتی ہے تو کبھی ڈاکٹر سیٹ پر نہیں ملتا تو کبھی دوائیں دینے والے سیٹ پر نہیں ملتے-جب دوگھنٹے لائن میں پرچی کیلئے کھڑے ہونے کے بعد
پرچی ملتی ہے تو دوائوں کیلئے جب لوگ پہنچتے ہیں تو دن بارہ بجے ہی لوگوں کو کہہ دیا جاتا ہے اب ٹائم ختم ہو گیا ہے کل آنا-پمز میں آنے والے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے خدا راہ پمز کے عملے کا قبلہ درست کیا جائے اور جو لوگ عوام کو اس طرح خوار کرتے ہیں انہیں فی الفور برطرف کر کے نئے لوگ بھرتی کئے جائیں جنہیں عوام کے دکھ درد کا احساس ہو- دور دراز سے پمز میں آنے والے لوگوںکو انتہائی ذلیل وخوار کیا جاتا ہے جوناقابل برداشت ہے‘کوئی شکایت سیل بھی موجود نہیں جہاں لوگ فریاد کر سکیں-