بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ایبٹ آباد میں قومی خواتین کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ کا باقاعدہ آغاز

datetime 18  اگست‬‮  2019 |

لاہور/ایبٹ آباد(این این آئی) قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا ایبٹ آباد میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ 30 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی۔

کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں۔اسی طرح ارم جاوید ، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں کیمپ میں طلب کیا گیاہے۔کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ، عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔عائشہ جلیل مینیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ میں شرکت کریں گے،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا ہے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھی شرکت کرنا ہے۔اکتوبر میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔چیف سلیکٹر قومی ویمن کرکٹ ٹیم عروج ممتاز کے مطابق ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے، قومی خواتین کرکٹرز کیڈٹس کی طرز پر ٹریننگ کرتے ہوئے ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک مکمل دن گزاریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…