استنبول (آن لائن)ترکی کی جانب سے سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے جمعے کو ہونے والے اجلاس کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے گی۔ بیان میں ترکی نے اقوام متحدہ سے کشمیر کے
مسئلے کو حل کرانے کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سلامتی کونسل اجلاس نے اس بات کی نفی کردی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے’ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت سے حل کیا جائے اور ایسے یک طرفہ اقدامات سے گریز کیا جائے جو صورت حال کو مزید کشیدگی کی طرف لے جائیں۔