لاہور( این این آئی)محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلورملوںکوآج ( پیر) سے 1375 روپے بمعہ باردانہ گندم کا اجراء کیا جائے گا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت786
روپے جبکہ ریٹیل قیمت 808 روپے ہوگی۔پنجاب بھر میں ڈویژن ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کو 25 بوری فی باڈی کوٹہ کا اجراء ہوگا جبکہ دیگر ڈسٹرکٹ کیلئے 20 بوری فی باڈی گندم کا کوٹہ جاری کیا جائے گا۔