جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مودی حکومت کے گھناؤنے عزائم، کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر بھارت کے مسلمان سیاسی رہنما کے خلاف افسوسناک قدم اُٹھالیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل کرفیو کو تیرہ روز گزر گئے، سیاسی کارکنان کے ساتھ اب صحافیوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردیں جبکہ ممبئی سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں

دعا کرنے پر گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے کرفیو کو تیرہ روز گزر گئے، جنت نظیر وادی دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل کی صورت میں تبدیل ہوگئی۔وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث اشیائیخورونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطالبے کے باوجود بھارت نے وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹی وی نشریات بھی تاحال بند رکھی ہوئی ہیں۔بھارتی فوج نے گریٹر کشمیر اخبار سے وابستہ صحافی محمد عرفان کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل حریت قیادت اور سیکڑوں نہتے کشمیریوں کو بلاجواز گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ممبئی میں ا?ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کے حق میں دعا کرنے پر گرفتار کرلیا، حریت فورم اور دیگر مسلمان تنظیموں نے حکومتی اقدامات کے خلاف عوام سے سڑکوں پر ا?نے کی اپیل کی جس کے بعد عوام نے نکل کر شدید احتجاج کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…