ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ڈینٹر پینٹر، آٹو پارٹس ڈیلر اور کار سروس سینٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ،ایف بی آرنے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹو موبائل سیکٹر سے منسلک ڈینٹر، پینٹر، آٹو پارٹس ڈیلر، آٹو شو رومز، آٹو ورکشاپس، کار سروسز سینٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے بی ٹی بی زون نے آٹو موبائل کے بڑے شورومز، آٹو کمپنیوں کے مجاز ڈیلرز، بڑے سروس سینٹرز، ورکشاپس، کمپنیوں کے نامزد کردہ مراکز کے مالکان اور ان کی آمدنی سے متعلق ڈیٹا مرتب کرلیا ہے جس کے بعد کراچی کے 312 آٹو

شورومز، ورکشاپس سیلرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔بی ٹی بی زون کے حکام کے مطابق آٹو موبائل کے مختلف شعبوں اور کاروباری چین سے وابستہ شوروم، ورکشاپس سروس سینٹرز کے مالکان ڈینٹرز اور پینٹرز کی ایک بڑی تعداد قابل ٹیکس آمدن کے باوجود نہ تو ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں اور نہ ہی وہ ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ان زمینی حقائق سے آگاہی کے بعد ریجنل ٹیکس آفس کے تمام زونز کے افسران کو گاڑیوں اور اس سے منسلک کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…