فیصل آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے قریب سمندری انٹرچنیج سے گزرتے ہوئے عامر جیوا
کی گاڑی مزدے سے ٹکرا گئی۔ نوید عامرجیواکوزخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوید عامر کے چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں۔حادثے میں ان کا ڈرائیور اور پارٹی ورکر بھی زخمی ہوئے ہیں۔