جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حج کے دوران خاتون کے ہاں دو بچے اور دو بچیوں کی پیدائش

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن )رواں سال حج سیزن کے ایک انوکھے واقعے میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون حاجی نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا۔ یاد رہے کہ 23 سالہ خاتون کا یہ دوسرا حمل تھا اور یہ 4 سال بعد ٹھہرا تھا۔ خاتون کی حالت کے پیش نظر مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں اس کے فوری آپریشن کا انتظام کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں خاتون کے ہاں دو لڑکے اور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ہسپتال کے عملے نے چاروں بچوں کو نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا تا کہ ان کی بہتر

دیکھ بھال کی جا سکے۔ پیدا ہونے والے بچوں کا انفرادی وزن 1300 سے 1800 گرام کے درمیان تھا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق چار میں سے دو بچوں کی حالت مستحکم اور اچھی ہے جب کہ دو بچوں کے سانس لینے کے عمل میں معمولی کمی ہے۔ ان دو بچوں آکسیجن کی مشین پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔دوسری جانب بچوں کے باپ نے چاروں نومولود اور ان کی ماں کی فوری نگہداشت کے اقدامات پر نگراں طبی ٹیم اور ہسپتال کے تمام عملے اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…