ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

انڈر 19 ایشیاء کپ 5 سے 14 ستمبر 2019ء تک سری لنکا میں ہوگا

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

کولمبو /لاہور (این این آئی)انڈر 19 ایشیاء کپ 5 سے 14 ستمبر 2019ء تک سری لنکا میں ہوگا جس میں میزبان سری لنکا کے ساتھ پاکستان، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، نیپال، کویت، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر روحیل نذیر کریں گے۔دورہ جنوبی افریقا میں 0-7 سے ون ڈے سیریز جیتنے والے اسکواڈ میں

شامل صائم ایوب کو ڈراپ کرکے کوئٹہ کے عبدالواجد بنگل زئی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔بنگل زئی نے انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کی 5 اننگز میں محض 116 رنز بنائے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے مؤقف اختیار کیا کہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نیٹ پر بڑی عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے۔ایشیاء کپ اسکواڈ میں شامل لاہور کے قاسم اکرم دورہ جنوبی افریقا کے 5 مقابلوں میں77 رنز بنانے کے باوجود اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔سلیکشن کمیٹی نے ڈیرہ مراد جمالی کے دائیں ہاتھ کے اسپنر ابو ہریرہ کو بغیر کھیلے منتخب کرلیا جبکہ کراچی کے اسپنر عالیان محمود جنھوں نے انڈر 16 کے ساتھ آسڑیلیا کا دورہ کیا، انہیں نظرانداز کردیا گیا۔ایشیاء کپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر شیراز خان جنھوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں بھی منتخب نہیں کیا گیا تاہم خیبرپختونخوا کے 18 سال کے محمد وسیم جونیئر جو دورہ جنوبی افریقا میں تین میچوں میں صرف 3 وکٹ لے سکے، انھیں منتخب کرلیا گیا۔یاد رہے کہ حیران کن طور پر ٹیسٹ فاسٹ بولر سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے ایشیاء کپ اسکواڈ میں کراچی کے ایک بھی کھلاڑی کو موقع نہیں دیا۔2004ء میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاتح کپتان خالد لطیف اور 2006ء میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے اور دونوں کا تعلق کراچی ہی سے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…