لندن (این این آئی)برطانوی رکن پارلیمنٹ لیام برن نے کشمیراورکشمیریوں کی حمایت کر تے ہوئے کہاہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قبول نہیں، بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لینے ہوں گے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ لیام برن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر مودی سرکار کو پیغام دینا ہوگا، آرٹیکل
370 جموں اورکشمیرکی خصوصی حیثیت کا ضامن ہے،بھارتی حکومت کے فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مزید ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی سے مقبوضہ کشمیرکوسب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا گیا،وادی کشمیر میں مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں،انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہونے سے دنیا وادی کیحالات سے بھی بے خبر ہے،انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنا شرمناک اور خطرناک ہے۔