اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ملتان میں خونخوار بیل کے حملے،1 ہلاک, متعددزخمی

datetime 6  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک) ملتان میں خونخوار بیل کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کی مویشی منڈی سے ملتان کی مویشی منڈی میں ٹرک میں بھر کر کئی بیل لائے گئے ان میں سے ایک بیل کو جیسے ہی اتارا گیا وہ رسی چھیڑا کر بھاگ کھڑا ہوا جس کو پکڑنے کے لیے اس کا مالک اور دیگر لوگ اس کے پیچھے دوڑے لیکن بیل نے قریب آتے مالک کو اٹھا کر پٹخ دیا اور ساتھ ہی دیگر لوگوں کو بھی اپنی سینگوں اور لاتوں سے پٹٰخنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں کئی ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق بیل کو قابو کرنے لیے پولیس کی مدد طلب کی گئی جس کے بعد پولیس نے بے قابو بیل پر گولیوں کی برسات کردی تاہم بیل پولیس کے سامنے بھی دیوار بن کر کھڑا ہوگیا اور 6 گھنٹے کی کوششوں کو بعد اس ہلاک کردیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بیل کو 100 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد وہ ہلاک ہوا جب کہ اس کے وار سے جاں بحق شخص کی شناخت عبدالغفور کے نام سے ہوئی اور زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ بیل کا وزن 10 من تھا اور بیل نے کبھی کسی کو نہیں مارا اس کا اس طرح پاگل ہو جانا حیران کن ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…