اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں سکھ بھی میدان میں آ گئے ہیں، انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مقیم کشمیری اورسکھ برادری نے بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، ایل او سی پر کلسٹر بم حملوں پر سکھ اور کشمیری برادری
بھارت کیخلاف شدید غصے میں ہے،کشمیری اور سکھ رہنماؤں نے پندرہ اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے باہر آزاد ریاست خالصتان کاپرچم لہرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجائے گا۔ کشمیری اور سکھ رہنماؤں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کلسٹر بم حملوں کا ذمہ داری قرار دے دیا۔