پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کاگھوسٹ پنشنرز کوختم کرنے کا فیصلہ،پنشنرز کی بائیومیٹرک سمیت پڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 11  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ نے منظوری دی ہے کہ پنشنرز کی بائیومیٹرک ہوگی، توثیق کی جائے گی تاکہ گھوسٹ پنشنرز کوختم کیا جائے۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارات سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ میں سندھ فنانشل رولز 2019 کے مسودے پر سیکریٹری فنانس کی کابینہ کو اجلاس بریفنگ دی گئی۔سندھ کابینہ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اہم فیصلے کئے گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ بینک کو تین ارب روپے فنڈز جاری کرنے اور پنشنرز کی بائیومیٹرک شناخت کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ میں سندھ فنانشل رولز 2019 کے مسودے پر سیکریٹری فنانس کی کابینہ کو اجلاس بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سندھ بینک کو سندھ لیزنگ کمپنی میں ضم کرنے پر بات چیت ہوئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گرانٹس حاصل کرنے والے اداروں کے اکاونٹ سندھ بنک میں کھولے جائیں۔ سندھ کابینہ نے سندھ بینک کو 3 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی۔جن اداروں نے سندھ بینک سے قرضہ لیا تھا ان کے اکاؤنٹس منجمد ہوگئے ہیں اورقرضوں کی واپسی رک گئی ہے۔ سیکریٹری فننانس نے بتایا کہ ورلڈبینک سندھ حکومت کو 10 ارب روپے کی گرانٹ دے رہا ہے۔سندھ کابینہ نیترقیاتی بجٹ کے استعمال کو بڑھانا اور شفاف بنا نے کا فیصلہ کیا۔کابینہ نے پی پی پی موڈ سپورٹ فیسیلیٹی کے سی ای او کو تقرر کا اختیاروزیراعلی سندھ کو دے دیا اور بلال شیخ کی جگہ سندھ لیزنگ کمپنی کاقائم مقام سی ای او کا عہدہ سی ایف او کو دینے کی منظوری بھی دی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال کے رکے ہوئے پیسیدیوفاقی حکومت نے 80 ارب روپے کے کم دیئے ہیں،سندھ پولیس 4500 9ایم ایم پستول واہ انڈسٹریز سے خریدنا چاہتی ہے۔ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے 85000 روپے ایک پستول کی قیمت بنتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جب آخری ٹینڈر ہوا تھا جس میں 45000 روپے پستول کی قیمت تھی تو وہ ٹینڈر کیوں منسوخ ہوا۔وزیراعلی سندھ اس غفلت پر برہم ہوئے،اوراس معاملے پر کابینہ کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔کابینہ سندھ میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن میں تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کرتے ہوئے 31دسمبر تک لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی منظوری دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…