اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تیز بارشیں،مون سون کا دوسرا سسٹم پاکستان کے مختلف علاقوں میں برسنے کو تیار،محکمہ موسمیات  نے خبردار کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(  آن لائن) مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ میں داخل ہوتے ہی کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ویل مارکڈ لو پریشر کی صورت میں سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ 36سے 42 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔مون سون کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں برسائے گا بارش کے باعث لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن،سرجانی، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اور اسکیم 33  سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھوپیر میانوالی کالونی میں کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ بارش کے موسم میں احتیاط برتیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے ہدایت کی کہ شہری ٹوٹے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات کو ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی ہرگز حاصل نہ کریں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔  ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی ناموافق صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے 10 اور 11 اگست کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی ائیرلائن کے مطابق ہفتہ 10 اگست 2019 کو کراچی سے سکھر اور پھر کراچی واپسی کی پروازیں پی کے 536 اور 537، اسلام آباد سے بہاولپور اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 687 اور 688، اسلام آباد سے سکھر اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 631 اور 632 منسوخ کر دی گئی ہیں۔پی آئی اے نے آج ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کرکیدوپہر ڈھائی بجے کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…