منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں عوام کے ہوش اُڑ گئے،مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ،صورتحال تشویشناک

datetime 10  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،25 اشیاء کی قیمتوں میں

استحکام رہا ہے۔ پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن (زندہ)، ٹماٹر، آلو، گھی (کھلا) لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ال پلیٹ، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی (سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی) گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی (ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت مزید 18روپے اضافے سے 267روپے، زندہ برائلر مرغی12روپے اضافے سے184روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 97رو پے فی درجن پر مستحکم رہی۔پانچ روز میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مجموعی طو رپر 52روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…