پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سراج الحق کشمیر پر بنائی جانے والی نظرثانی کمیٹی کا حصہ بنیں گے یا نہیں ، امیر جماعت اسلامی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کشمیر پر بنائی جانے والی نظرثانی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار،نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اب حکومت نے اس کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔واضح رہے کہ 6 اگست کو تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…