کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پنجاب کا دورہ کرکے کارکنان اور عوام سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام حلقوں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کھڑے کرنے کے لیے وہ وارڈ سے ضلعی سطح تک پارٹی کی منظم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے پنجاب سے پی پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کے ساتھ ایک ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا۔اعتزاز احسن نے پارٹی کے سربراہ اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے یہاں جمعہ کے روز بلاول ہاو¿س میں ملاقات کی۔انہوں نے اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کے معاملات پر خصوصی حوالوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایک حکمت عملی وضع کرنے کے لئے پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کا ایک اجلاس جلد ہی طلب کیا جائے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کی تلاش کے لیے پیپلزپارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھے گی۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،بلاول بھٹوپنجاب کادورہ کرینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک
-
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی



















































