بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

بڑے پیمانے پر خون خرابہ، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب کیا ہوگا؟عالمی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

لندن/واشنگٹن (این این آئی)جنت وادی نظیر کشمیر کی مخدوش صورتحال پر عالمی میڈیا نے بھرپورردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو چیلنج کرنے کو خطرناک قرار دیا۔بین الاقوامی میڈیا نے عالمی طاقتوں سے اثرورسوخ استعمال کرکے خطے کے لئے بہترین فیصلے کرنے پر زور دیا۔ امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کی کشمیر کی خار دار تاروں کی تصاویر کے ساتھ خبر، اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے آرٹیکل 370کی منسوخی خطرناک ہے۔

بھارت کے اس اقدام سے بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہونے کا اندیشہ ہے،واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کاہ  پاکستان نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی روابط محدود کردئیے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ  کے مطابق  ہنگامی بنیادوں پر کشمیری عوام پر بھارتی تسلط کو روکنا ہوگا ورنہ خطے میں بدامنی پھیلے گی۔ برطانوی اخبار گارڈین نے کہاکہ نیا بھارت بنانے کے لئے کشمیریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک مودی کے پلان کا حصہ ہے،اسے روکنے کے لیے عالمی دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی اخبار دی پرنٹ نے لکھاکہ  بھارتی جارحیت کہ وجہ سے ازادی کشمیر کی تحریک میں جان پڑ گئی ہے۔ سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہلی نے 10ہزار فوجی دستے بھیج دئیے ہیں اور مواصلاتی رابطہ منقطع کردیا ہے۔  بھارت نے کشمیر کی جغرافیائی حدود کو تبدیلی کے بعد کشمیر ی عوام کو مکمل گھروں میں محصور کردیا ہے۔اے ایف پی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ  مودی نے کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی کرکے جمہوری اقدار کو تہس نہس کردیا ہے،بھارتی حکومت نے نئی آبادکاری کو اجازت دے کر کشمیریوں کو خطے سے ختم کرنے کے لئے قدم اٹھایا ہے، بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیری تحریک میں مزید تیزی لائیں گے جس سے پاکستان بھی مزید مضبوط ہوگا، بہت جلد بھارت کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ ٹیلی گراٹ نے کہاکہ بھارت نے دنیا کے بہت گنجان آباد علاقے کی عوام کو اشتعال انگیزی کی طرف دھکیل دیا ہے، عوام میں بے پناہ غم و غصہ پایا جارہا ہے جس سے آئندہ دنوں میں کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔روسی خبر رساں ادارہ ٹی آرٹی نے کہاکہ بھارتی بربریت کی بنیادی وجہ کشمیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔  بی بی سی کے مطابق  عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے چاہیں ورنہ یہ سب کے لئے خطرناک ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…