اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مریم نواز کی گرفتاری کے بعدنیب کا ایک اور بڑا ایکشن،شہباز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ،کس چیز کی تلاش تھی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ شہباز شریف کے دو ملازمین کی تلاش میں ماراگیا اور ملازمین کے نہ ملنے پر نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی پے درپے حماقتوں سے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی فائدہ پہنچا رہی ہے۔پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی انتقام میں اندھی حکومت میں نہ ظرف ہے اور نہ ہی اتنی دانا کہ معاملات کی نزاکت کو سمجھے۔انہوں نے سوال کیا کہ عید سے قبل مریم نواز کی گرفتاری سے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ میں قوم کو مسلسل خبردار کر رہا ہوں کہ اگر جھوٹ کی ترجمانی بند نہ ہوئی تو ایک بڑا حادثہ ہوگا کیونکہ تاریخ کے دوراہے پر کھڑی قوم کو ایک نالائق حکمران تباہی کی جانب لے جارہا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے محاذ پر قوم کی رسوائی کا باعث بننے والی حکومت اپنی پے درپے حماقتوں سے بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلسے کر رہی تھیں، وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن فتح کرنے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر قومی مفادات کی حفاظت پر توجہ دیں۔انہوں نے پاکستانی حکومت کو بھارتی حکومت سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کو آواز بلند کرنے سے روک رہی ہے، عمران خان پاکستان میں اپوزیشن کو کشمیریوں کے حق میں سرگرمیوں سے روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ

وزیر اعظم ایک نہتی لڑکی سے کس قدر خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے نواسوں کے سامنے مریم نواز کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت، قابل افسوس اور شرمناک عمل ہے۔جھوٹ اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر مریم نواز شریف کی بلاجواز گرفتاری غلط موقع پر سراسر غلط اقدام ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے کہ گرفتاری بعد میں ہوتی ہے جبکہ خبر پہلے ہی آجاتی ہے، نیازی حکومت ایسی اوچھی حرکتوں سے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کو نہیں جھکا سکتی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…