اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کشمیر میں بھارتی مظالم اورکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کو بھارتی ریاست قرار دینے کے خلاف 9اگست جمعہ کو اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے ،مظاہرے میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت قریبی شہروں سے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان اور عوام شرکت کریں گے۔احتجاجی ریلی آب پارہ چوک سے شروع ہوکربھارتی سفارتخانے تک جائے گی جہاں سینیٹر سراج الحق ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔



















































