کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ جس پر بھارت نے ہاتھ رکھ دیا ہے،شہ رگ کو بچانے کیلئے بھارت کے ہاتھ کاٹنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے بھارت کے خلاف کاروائی کرنے کے فیصلے کئے جائیں،پاکستان کے عوام کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جہاد کرنا چاہتے ہیں،حکومت جہاد کا اعلان کرئے یا پھر بھارت کو اسی کی زبان میں
سمجھانے کے اقدامات کرئے،دو دن سے جاری پالیمنٹ کے سیشن میں تقریر وں کے سوا کچھ نہیں کیاگیا عوام کو گہری تشویش ہے،پاک فوج سے عوام امیدیں لگائے ہوئے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان کیلئے طاقت کا مظاہرہ بھارت کو دیکھانا ہوگا،پاکستان کا مطلب لاالہ الا اللہ اور کشمیریوں سے رشہ کیا لاالہ الا اللہ محمد رسولاللہ کا ہے،مذہبی قومی وملی اور اخلاقی طور پر کشمیرکو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے ہمیں بڑے فیصلے کرنا ہونگے،بھارت سے سفارتی تعلقات محدود نہیں مکمل طور پر کشمیر کی آزادی تک ختم کئے جائیں،بھارت سے دو طرفہ تجارت مسئلہ کشمیر کے حل تک معطل رکھی جائے،حکومت کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اعلانات ناکافی ہیں،بھارت کشمیرمیں ماؤں،بہنوں اور بچوں کا خون بہا رہا ہے،خواتین کی توہین کی جارہی ہے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مسلم ممالک کے حکمرانوں اور مسلمانوں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں،بھارت اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری نہیں کررہا تو پھر ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے کہ اقوام متحدہ کے قوانین پر عمل کریں،اقوام متحدہ کا دوہرا معیار تشویشناک ہے اقوام متحدہ کا بھارت کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینا اس بات کی غمازی ہے مسلمانوں کو کمزور کرنے کی پالیسی پر یہودونصاری ٰ کام کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت سن لے کفر کی حکومت چل سیکتی ہے ظلم کی نہیں ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت میں علیحدگی کی اٹھارہ تحریکیں چل رہی ہیں ہمیں ان تحریکوں کا ساتھ دیکر بھارت کو تقسیم کرنا ہوگا،ہمیں امریکہ کی نہیں اللہ کی مدد چاہیے اللہ کی مددسے ہی بھارت کو ظلم کرنے سے روکا اور کشمیریوں کو آزادی دلائی جاسکتی ہے۔