ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر فوج بڑھانے کے بعد پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک اور قدم اٹھا لیا، پاکستانی ادارے ہائی الرٹ

datetime 7  اگست‬‮  2019 |

سیالکوٹ(آن لائن)بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں بگلیہار ڈیم سے پانی چھوڑنے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87ہزار چوبیس کیوسک ہوگئی ہے جس کے بعد ایری گیشن کا محکمہ الرٹ ہوگیا ہے اور دریاے چناب کے پانی کی مانیٹرنک جاری ہے،

ترجمان ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیرسے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دودیگر دریاؤں دریائے مناور توی کے پانی کی آمدچھ ہزار سات سو اڑتیس کیوسک اور دریائے جموں توی کے پانی کی آمد پانچ ہزار چھ سو چار کیوسک رہی جس کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد اٹھانوے ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ کیوسک رہی جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام سے نکلنے والی نہر اپرچناب میں پانی کا بہاؤ بارہ ہزار پچاس کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہاؤ اٹھارہ ہزار کیوسک رہا،ڈپٹی کمشنر سید سیالکوٹ بلال حیدرکے مطابق دریائے چناب کاپانی چند ماہ قبل تک بارہ سے اٹھارہ ہزار کیوسک تھا اور نہر مرالہ راوی لنک مکمل کئی ماہ سے بند تھی اور1960ء میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے تحت دریائے چناب میں بھارت ہر لمحہ22ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند تھا جس نے کئی سالوں سے دریائے چناب کا پانی روک رکھا تھااوردریائے چناب کو بنجر بنایا ہوا تھااور اب بھارت نے زیادہ پانی چھوڑا ہے تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جاسکے،ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور انتظامات مکمل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…