بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

قبائل کا ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حکومتی اقدامات کی حمایت کااعلان

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قبائلی عمائدین نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حکومتی اقدامات کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی سے کراچی میں میں 200 قبائلی رہنماﺅں پر مشتمل گرینڈ جرگہ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی ہے جس میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے ،آئی ڈی پیز کی واپسی ،ملک میں امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جرگے نے قبائلی علاقوں میں امن و امان اور ترقی کے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے اور مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔ملاقات میں گورنر خیبر پختونخواہ نے قبائلی علاقوں میں امن وامان ،ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے قبائلی رہنماﺅں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ کسی اندرونی اور بیرونی دشمن کو ملک کا امن و امان برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور حکومت سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ جرگے نے قبائلی علاقوں میں آپریشن سے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گھر ہونے والے افراد کو جلد از جلد اپنے علاقوں میں بھیجنے کے لئے اقدامات کرے اور حکومت آپریشن سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

مزید پڑھئے:تین ماہ کے بچے اپنے ماں کی جان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنر سردار مہتاب نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ جلد از جلد متاثرین آپریشن کو اپنے گھروں میں آباد کریں گے او ر ان کوریلیف کیلئے مخصوص فنڈز سے رقم بھی ادا کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ مالی سال 2015-16 میں 80 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے جس میں سکولوں‘ کالجوں کی تعمیر‘ سڑکوں اور ہسپتالوں کی تعمیر نو کے منصوبے شامل ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ اقتصاداری راہداری منصوبے سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں کو بھی فائدہ ہو گا اور اس منصوبے کے اثرات قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر بھی پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے اور نوجوانوں کی اعلی تعلیم کیلئے دوسرے شہروں کوٹہ میں اضافہ کرررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…