منگل‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2025 

سخت گرمی میں یہ پانچ غذائیں کھائیں اور جسم کو توانا اور چست رکھیں

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک )گرمی کاموسم آتے ہی یہ 5 ایسی غذائیں جس کے استعمال کرنے سے آپ خود کو گرمی کے مضر اثرات سے بچا نے میں کافی فائدہ مند محسوس کریںگے۔ پھلوں کے جوس: گرمی کے موسم میں کولڈ ڈرنک کی بجائے پھلوں کے جوس پینے کو

اپنی عادت بنائیں، تربوز، آم، انگور اور دیگر پھلوں کے جوس کے استعمال سے جسم صحت مند اور ہائڈرئیٹ رہتا ہے جو سخت موسم میں نکلتے پسینے کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔ سلاد کا استعمال: کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال بڑھا دیں جس میں بھر پور توانائی موجود ہوتی ہے جب کہ سلاد ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپ کافی دیر تک تھکاوٹ اور تکان سے بچاتا ہے اور جسم کو توانا اور سرگرم رکھتا ہے۔ بیریز کا استعمال: بیریز بالخصوص بلیو بیریز گرمی کا بہترین تحفہ ہے اس میں زبردست اینٹی آکسی ڈینٹ موجود ہوتا ہے اور یہ آپ کے جسم کو وٹامن سی کی بڑی مقدارمیں فراہم کرتی ہے جبکہ وٹامن سی گرمی میں کئی قسم کے انفیکشن سے بچاتی ہیں۔ ناشپاتی کی طرز کا پھل: یہ پھل سلاد کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اسے آپ دہی کے ساتھ استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے، ناشپاتی کے طرز کے اس پھل میں فائبر، وٹامن بی 5، بی 6، سی اور کے علاوہ پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو جسم کو گرمی میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ کھیرے کا استعمال: شدید گرمی میں مشروبات سے بھی بڑھ کر 2 یا 3 ٹکڑے کھیرا جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور کئی گھنٹے گرمی میں کام کرنے کے باوجود جسم کو چست رکھتا ہے۔ کھیرے میں بیٹا کیروٹین، میگنیشیم، پوٹاشیم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ہائیڈریٹ کو متوازن رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…