منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

سو گھنٹے سے زائد طویل فٹبال میچ کا ورلڈ ریکارڈ

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ساو¿تھ ہیمپٹن فٹبال کلب کے ہوم سینٹ میری میں دو ٹیموں نے فٹبال کی تاریخ کا طویل ترین فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ٹیسٹ لینڈ سپورٹ پراجیکٹ کے 36 کھلاڑیوں نے جمعہ کو برطانوی وقت کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے تک کھیل کے 101 گھنٹوں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو 2013 میں اسٹریٹ فورڈ ہائی اسکول نے بنایا تھا۔ان کھلاڑیوں نے ریکارڈ 102 گھنٹوں تک میچ کھیل کر تاریخ کے اوراق الٹ دیے۔دونوں ٹیمیں گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں لیکن اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل تھے اس طرح دونوں ٹیمیں کھانے، پینے، فزیو تھراپی اور نیند کیلئے کھلاڑیوں کو تبدیل کرتی رہتی تھیں۔ یہ میچ اتوار کو برطانوی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد گول اسکور ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میچ کے منتظم لیوک نیو مین جو خود بھی 36 کھلاڑیوں میں شامل تھے، نے کہا کہ میں گزشتہ مرتبہ پرسوں رات سویا تھا اور وہ بھی صرف ایک گھنٹے کے لیے۔’انہوں نے بتایا کہ ہم مسلسل 12 گھنٹوں تک میچ کھیلتے رہے جس کی وجہ سے کپڑے بھی تبدیل نہیں کر سکے۔’تمام ٹینٹ مکمل طور پر گیلے ہو چکے تھے، ان کے اندر موجود کپڑے اور بیگ بھی بالکل بھیگے ہوئے تھے‘

مزید پڑھئے:مالکن کوبلی سے پیارمہنگاپڑگیا؟

۔فیس بک پر ان کھلاڑیوں کی حالت زار کے حوالے سے پڑھ کر ان کے حامی کپڑے اور سونے کے بیگ لے کر پہنچے۔یہاں دلچسپ امر یہ کہ دونوں ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کی اجازت تھی اور اگر گراو¿نڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تعداد کسی بھی لمحے آٹھ سے کم ہوتی تو ان کی نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش ناکام ہو جاتی۔اس میچ کے انعقاد کا مقصد ٹیسٹ لینڈ سپورٹ پراجیکٹ کے لیے رقم جمع کرنا تھا جو شہر کے محروم بچوں کے گرمیوں میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے، وہ اس میچ میں 20 سے 25 ہزار یورو کی خطیر رقم جمع کرنے میں کامیاب رہے۔اس میں ایک ٹیم نے مقابلہ 603 گول کے مقابلے میں 462 گول سے اپنے نام کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…