بھارتی واٹس اپ گروپ پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کا انکشاف‎

5  اگست‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں واٹس اپ گروپ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی واٹس اپ گروپس میں انتخابات سے متعلقہ مواد روک کر مسلم مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے جو زور و شور سے جاری ہے جبکہ خوف کی وجہ سے مسلمان اپنا اصل نام بتانے سے بھی کترا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اخبار فروش کو روک کر اس کا نام پوچھا گیا اور جب اس نے اپنا نام ”سندیپ“ بتایا تو اسے اصل نام بتانے کا کہا گیا جس پر اس نے

گھبراتے ہوئے اپنا اصل نام فہیم بتایا۔پوچھنے والے نے مسلمان اخبار فروش پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ ہندو بچوں کو ملاوٹ شدہ کھانا بیچ رہے ہو جس کی وجہ سے وہ بیمار ہو رہے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے بھارتی جریدے کو ویڈیو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہلی کی رہائشی کالونیوں میں یہ مختصر سی 3 منٹ کی ویڈیو بھارتی واٹس اپ گروپس میں چل رہی ہے اور اسی طرح کا مسلم مخالف دوسرا مواد بھی شیئر کیا جا رہا ہے جس سے ہندوؤں میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال پھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…