بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

کنگسٹن( آن لائن) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ( آج) منگل کو پروویڈینس کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 22 رنز سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم تیسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور اآخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائیگا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…