اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان میں جاری جنگ اور ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو گزشتہ 14سال کے دوران107 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔اکنامک سروے برائے سال 2014-15 کے مطابق نائن الیون کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پاکستان کو داخلی سطح پر شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑا، امریکی اور اتحادی افواج کی افغانستان آمد کے بعد افغان باشندوں کی بڑی تعداد پاکستان میں پناہ گزین ہوگئی جس کی آڑ میں ملک دشمن عناصر اور دشمن کے جاسوس بھی پاکستان میں متحرک ہوگئے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا، ان کاررائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو قیمتی جانی نقصان کے ساتھ املاک اور معیشت کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو برآمدات میں کمی، متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی اخراجات، طبعی انفرااسٹرکچر کی بربادی، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی، نج کاری کے منصوبوں کا التوا، صنعتی پیداوار میں کمی، ٹیکس وصولیوں میں کمی، غیریقینی حالات کے نقصانات سمیت جاری اخراجات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا، ان سب عوامل کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 14سال کے دوران 106ارب 98کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا، موجودہ حکومت کے 2 سال کے دوران دہشت گردی کی وجہ سے معیشت کو 11.16ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، مالی سال 2013-14میں دہشت گردی کی وجہ سے معیشت کو 6.63 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2014-15 کے دوران 4.53 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے آغاز کے بعد سے صورتحال کافی حد تک بہتر ہورہی ہے تاہم 14سال کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے اور معیشت کی مکمل بحالی کے لیے پاکستان کو بھرپور وسائل کی ضرورت ہے۔
افغان جنگ اور دہشتگردی سے پاکستانی معیشت کو14سال میں107ارب ڈالر کا نقصان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بوسنیا میں چار دن
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
دلہن کی سرکاری نوکری کا بھانڈا پھوٹنے پر دولہا نے شادی توڑ دی
-
نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کی توقع، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا بیان
-
ایشیائی چیمپئن بننے کے تین بعد باڈی بلڈر سجاد کی موت نے سب کو حیران کردیا
-
نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
-
بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
-
نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا گھر بیٹھے روزگار کمانے کے لیے اہم قدم
-
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پنجاب زمین ایپ کے ذریعے صرف 2 منٹ میں فرد حاصل کرنے کا طریقہ



















































