اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

ساف انڈر16 فٹبال : پاکستان شرکت سے محروم

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)پاکستان ساؤتھ ایشین فیڈریشن انڈر16 فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگیا ایونٹ 22 سے29 اگست تک بھارت میں شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان انڈر16 فٹبال ٹیم کی ہنوز تشکیل ہی نہیں ہوسکی، جس کے سبب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزے کے

درخواست ہی جمع نہیں کرائی، فیڈریشن نے وقت کی کمی کے سبب ٹیم کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ویزوں کے لیے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے رجوع ہی نہیں کیا۔بھارت میں شیڈول اہم انٹرنیشنل جونیئرایونٹ میں شرکت سے محروم ہونے والی پاکستان انڈر16 فٹبال ٹیم اب 18 تا 22 ستمبر سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی انڈر 16چیمپئن شپ کے کوالیفائرز میں حصہ لے گی، دوسری جانب اس ایونٹ کے لیے قومی وجونیئر ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی جونیئر تربیتی کیمپ پیر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔فیفا کی جانب سے پاکستان آنے والے برازیلین یوتھ کوچ اورکیمپ کمانڈنٹ بتیو پورٹیلا کی زیرنگرانی لاہور سٹی اسپورٹس کمپلیکس پرشیڈول تربیتی کیمپ کے لیے ملک بھر میں ہونے والے اوپن ٹرائلز کے بعد 53 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، ان میں قبائلی علاقہ جات اور وزیرستان سے منتخب ہونے والے فٹبالرز بھی شامل ہیں،کیمپ میں اصغر انجم اسسٹنٹ کوچ اور نعمان ابراہیم گول کیپر کوچنگ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔برازیلی کوچ بتیو پورٹیلا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا بے انتہا ٹیلنٹ ہے، اگر نوجوان کھلاڑیوں کی درست سمت میں تربیت کی جائے تو وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،امید ہے کہ فیفا کی زیرنگرانی پاکستان انٹر نیشنل جونیئر فٹبال مقابلوں میں اچھے نتائج پیش کرے گا۔پورٹیلا نے کہا کہ وہ پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں، ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ ملے تو وہ اپنی اہلیت ثابت کرسکتے ہیں، انھوں نے مزید کہاکہ فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان کے معاملات کے لیے بنائی جانے والی نارملائزیشن کمیٹی کے تحت پاکستان انٹرنیشنل جونیئر مقابلوں میں شرکت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…