پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،ن لیگ نے پی پی سینیٹرز کے  استعفوں کو  ڈرامے بازی قرار دے دیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں عدم اعتماد برقرار ہے اور دونوں جماعت کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں (ن)لیگ کے بڑے وفد کی شرکت پر اعتراض تھا، اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پوری پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا تھا۔خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع

کرانے کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں، سیاستدان استعفے جمع کرانے کی ڈرامے بازی کرتے رہتے ہیں،جیسے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے استعفے دئیے لیکن انہوں نے واپس لے لیے، اب پتہ تب چلے گا جب  پی پی کے سینیٹرز اپنے استعفے سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پر انویسٹمنٹ ان کی غلطی تھی، پی پی اور (ن)لیگ میں اعتماد کا فقدان برقرارہے اور دونوں جماعتوں کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…