پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

لالہ،ڈبل لینی ہے کیا؟شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی دلچسپ ویڈیو وائرل،آفریدی کا دلچسپ جواب، باؤلرز کو ”دھوڈالا“

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

ٹورنٹو(آن لائن) گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بوم بوم آفریدی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، میچ کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شاہد آفریدی نے برامپٹن وولوز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے،

بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض اور آفریدی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جو سٹمپ پر لگے مائیک میں محفوظ ہوگیا۔شاہد آفریدی نے باؤلرز کی درگت بنائی اور آخری گیند پر صرف ایک رن بنایا، وہاب ریاض نے دوسرا رن لینے کا کہا تھا تو آفریدی بولے ”باؤلنگ نہیں کرنی ہے کیا“؟۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کھیل رہے ہیں جن میں شاہد خان آفریدی، وہاب ریاض، لیگ سپنر شاداب خان نمایاں ہیں۔گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شاہد خان آفریدی نے بولرز کو دھو ڈالا، بوم بوم نے پانچ بلند و بالا چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے صرف 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے۔شاہد خان آفریدی نے اپنے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔شاہد آفریدی کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، جس پر آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شیر ابھی زندہ ہے۔‘  گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بوم بوم آفریدی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، میچ کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شاہد آفریدی نے برامپٹن وولوز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے، بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض اور آفریدی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جو سٹمپ پر لگے مائیک میں محفوظ ہوگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…