بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

ٹانٹن(این این آئی) انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے اب تک ا نگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں 263 رنز اسکور کیے ہیں۔بابر اعظم نے 5 میچز میں 65.75 کی اوسط سے 263 رنز بنائے جن میں 29 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں، بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں 152.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی بلاسٹ

میں سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں دو نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم نے سسیکس کے خلاف 83 رنز اور ہیمپشائر کے خلاف 95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سرے کے خلاف شاندار 43 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے قومیی کرکٹرز کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو آگاہ کیا کہ انگلش کاؤنٹی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…