لاہور / اسلام آباد / کراچی ( نیوزڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی کا زور برقرار ہے ، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سورج خوب چمک رہا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، شمالی پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک ہے جبکہ ملتان اور گرد ونواح کا پارہ صبح کے وقت ہی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مطلع صاف ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ، لاہور، ڈیرہ غازیخان ، کوئٹہ، ڑوب، قلات ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ملک میں گرمی کا زور برقرار، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































