کابل (این این آئی)افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان اشارہ دے رہے ہیں کہ وہ معاہدہ چاہتے ہیں، افغانستان میں امریکی موجودگی اورفوجی انخلا شرائط پر مبنی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں افغانستان اور امریکا کے تعلقات
سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ ایسا امن معاہدہ چاہتے ہیں جس سے فوجی انخلاممکن ہوسکے۔زلمے خلیل کا کہنا تھاکہ طالبان معاہدے کا اشارہ دے رہے ہیں جبکہ امریکا بھی اچھے معاہدے کے لیے تیارہے، طالبان کیساتھ مذاکرات کے نئے دور کے لیے قطر جا رہا ہوں۔