کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ ریونیو(ایف بی آر)نے چھوٹے پیمانے پربزنس کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا چھوٹے پیمانے پربزنس کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس ادا نہ کرنے والے ریسٹورنٹس، بیکری، حلوائی اور دودھ کی دکانیں ایف بی آر کے نشانے پر آگئی ہے۔ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں بی ٹی بی زون نے ٹیکس ادانہ
کرنے والے214 نادہندگان کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔اس سے قبل ایف بی آر نے ڈاکٹرز، سرجنز، پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف کمشنر ایف بی آر کی جانب سے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے لاکھوں انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کی جانب سے ٹیکس نہ دینے کا انکشاف کیا گیا تھا۔