پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ویڈیو سے نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو گئی، تیار ہوجائیں،حکومت کو آخری دھکا لگانا ہے، مریم نوازنے عوام کو پیغام جاری کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں جو ہوا سینیٹ کے انتخاب بھی اسے دہرایا گیا،جب آپ کٹھ پتلیوں کو مسلط کرتے ہیں اورکٹھ پتلیاں ووٹ کو روند کر آتی ہے تو پھر تاریخی مہنگائی ہوتی ہے،عوام تیار رہیں حکومت کو آخری دھکا لگانا ہے۔پاکپتن میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کھانے پینے کی ہرچیز کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن اس

نالائق او رسلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں،ان کو پرواہ ہے تو اس چیز کی کہ نواز شریف کا ائیر کنڈیشنڈ اتروانا ہے، مریم نواز کی آواز بند کرنی ہے،شاہد خاقان کوگرفتار کرناہے۔ا نہوں نے کہاکہ عوام تیار رہیں،حکومت کو آخری دھکا لگانا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کی رہائی کب ہوگی یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے لیکن ویڈیو سامنے آنے کے بعد نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو گئی ہے۔ میرے اور عوام کیلئے یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ جس جج نے سزا دی اسی نے ویڈیو میں بے گناہی ثابت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…