منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ کا چین کی مزید 3 کھرب ڈالر کی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

datetime 2  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کماکر رقم لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیجنگ کسی منصفانہ معاہدے پر آمادہ نہیں ہونا چاہتا۔ میری ٹیم چین سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لیے آخر میں ڈیل کو

تبدیل کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا چین کی طرف سے ایسے کوئی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے جس سے معلوم ہوسکے کہ وہ امریکی زرعی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 27برس کے دوران چین کا رویہ انتہائی خراب رہا ہے، اس بات کا امکان تھا کہ چین ہماری زرعی مصنوعات خریدے گا تاہم اس کا کوئی اشارہ تاحال نہیں ملا۔گزشتہ ایک برس سے امریکا اور چین تجارتی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں جس کے آغاز کی وجہ امریکی صدر کی طرف سے چینی اشیاء کے خلاف اضافی ٹیکسوں کا نفاذ ہو گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…