اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

”اپنوں نے ہی دھوکہ دیا“14 سینیٹرزنے اپنے ضمیر کا سودا کرکے عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنایا،اے این پی کے سینیٹرالیاس بلورکے حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  اگست‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما‘ سینیٹ آف پاکستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق پارلیمانی لیڈراور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرار داد پر رائے شماری کے موقع پر

سینیٹرز کی ہارس ٹریڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ14 سینیٹرزنے اپنے ضمیر کا سودا کرکے عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنایا جس سے نہ صرف سینیٹ کا وقار مجروح ہوا ہے بلکہ پاکستان کے ایوان بالا کی بے عزتی ہوئی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ ان 14 سینیٹرز نے پیسے لیکر اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے جو کہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک عمل ہے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے لیڈر اور ملک کے ممتاز صنعتکار سینیٹر الیاس احمد بلور نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جادو تو چلا ہے لیکن ضمیر فروشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں سینیٹ کی اتنی بے عزتی نہیں ہوئی جتنی کہ اس عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے کی گئی۔انہوں نے کہاکہ 14 سینیٹروں نے اپنے ووٹوں کا سودا کرکے پاکستان کے سب سے معتبر قانون ساز ادارے کی بے عزتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرا دھماکہ کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں بلکہ شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 65 ووٹ والے ہار گئے جبکہ 36 والے جیت گئے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے 64 سینیٹرز نے قرارداد کے حق میں ہاتھ اٹھایا لیکن ووٹ صرف 50 سینیٹرز نے ہی کاسٹ کیاجس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اپنوں نے ہی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضمیر فروش سینیٹرز کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…