جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ووٹنگ سے پہلے خالی بیلٹ بکس ایوان کو دکھایا گیا،سنجرانی کا پہلا بیلٹ پیپر ہی کینسل،،دوبارہ بیلٹ پیپر  لینا پڑ گیا،شمیم آفریدی خالی ہاتھ پہنچ گئے،ایوان میں حیرت انگیزصورتحال

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ سے پہلے خالی بیلٹ بکس ایوان کو دکھایا گیا۔جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس پریذائڈنگ افسر سینیٹر محمد علی خان سیف کی زیر صدارت پندرہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے دور ان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال،وزیر دفاع پرویز خٹک، اے این پی افتخار حسین شاہ کو ایوان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

بعدازاں پریذائڈنگ افسر نے ووٹنگ کے طریقہ کار اور ہدایات پڑھ کر سنایا اس موقع پر ووٹنگ سے پہلے خالی بیلٹ بکس ایوان کو دکھایا گیا۔پریزائیڈنگ افسر نے اپوزیشن اور حکومت کے پولینگ ایجنٹس کے ناموں کا اعلان کیا،سینیٹر جاوید عباسی اپوزیشن  جبکہ سینیٹر نعمان وزیر حکومت کی طرف سے ایجنٹ مقرر ہوئے،حروف تہجی کے ساتھ ارکان کو ووٹنگ کیلئے پکارا گیا،سب سے پہلا ووٹ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کاسٹ کیا۔سیکرٹری سیٹ نے کہاکہ ممبران راز داری کو ملحوظ خاطر رکھنے کیلئے پیپر کو دو مرتبہ فولڈ کریں،رولز میں دو مرتبہ  پیپر فولڈ کرنے کا گیا ہے تو اس کو فالو کیا جائے،پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹر فیصل جاوید نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا،میر حاصل بزنجو نے پچیس ویں نمبر پر ووٹ کاسٹ کیا،سینیٹر محمد علی خان سیف نے 49ویں نمبر پر جبکہ 50واں ووٹ پی پی پی کے سینیٹر سید محمد علی شاہ جاموٹ نے کاسٹ کیا،سینیٹرمحمد  صادق سنجرانی  نے 57ویں نمبر پر ووٹ کاسٹ کیا،حکومتی بینچوں نے ان کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا،سنجرانی کا پہلا بیلٹ پیپر غلط  ،مہر لگنے پر کینسل ہوگیا،دوبارہ بیلٹ پیپر  ملنے پر انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا،اپوزیشن لیڈر راجہ محمد ظفر الحق نے64ویں نمبر پر ووٹ کاسٹ کیا۔جماعت  اسلامی نے سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا،جماعت اسلامی کے سینیٹرز سراج الحق اورمشتاق احمد ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر شمیم آفریدی بیلٹ پیپر لیے بغیر پولنگ بوتھ کی طرف گئے تاہم سیکرٹری سینیٹ کے بلانے پر واپس آگئے،سینیٹر مشتاق احمد،سینیٹر سراج الحق اور سینیٹر چوہدری تنویر خان کے ناموں کو دوسری مرتبہ پکارا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…