اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کر دیا ہے،مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،اپوزیشن کو عوام تو مستردکرہی چکی تھی سینیٹ میں بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں دوتحاریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں،چیئرمین سینیٹ سے متعلق تحریک پر حکومت نے تمام آئینی ضابطے پورے کئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ووٹ کی طاقت سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک ناکام بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک میں اپوزیشن نے اپنے ارکان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری سے اپوزیشن فرار ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد ٹولے کو ایک دفعہ پھر شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو جمہوریت، آئین یاملکی استحکام سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کے اپنے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کے سینیٹرز نے آپ پر عدم اعتماد کر دیا ہے،مولانا صاحب اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لیں ورنہ اس سے بدترانجام ہوگا۔معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے