جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی،حکومت گرانے کا دعویٰ کر نیوالی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی‘ اپوزیشن سینیٹرز نے حکومتی حمایت یافتہ سنجرانی کو ووٹ کیوں دیئے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر نے والی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، سینیٹرز کی اکثر یت نے بھی اپوزیشن کے بیانیہ کو مستر دکر دیا ہے، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی جمہوریت،سینیٹ اور عوام کی فتح ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور سینیٹرز نے جس استحکام کے ساتھ اپوزیشن کے جمہوریت پر وار کو ناکام بنایااس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں،

اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ ایسی شکست ان کا مقدر بنتی رہے گی، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے 5سالوں میں پورے پنجاب کے عوام کوپینے کا صاف پانی دیں گے،باباگر ونانک کے550جنم کی تقر یبات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں پہلی بار کسی تقر یب میں شر کت کیلئے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کو3ہزار نہیں بلکہ 10ہزار ویزے دیئے جائیں گے۔ رائل پام میں ایک تقر یب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکومت نے کسی سینیٹرز کو نہیں خر یدا بلکہ تمام سینیٹرز نے جمہور یت کے حق میں اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ صادق سنجرانی کو دیا ہے اورآج حقیقی معنوں میں جمہوریت اور سینٹ کی بھی فتح ہوئی ہے اور اپوزیشن کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے اپنے لوگ بھی غیر جمہوری اقدام میں ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی محاذپر ناکامی کے بعداپوزیشن اب اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے انتشار اور فساد کی سیاست کر نا چاہتی ہے مگر وہ آج کی طر ح آئندہ بھی اپنے مشن میں ناکام ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم ملک میں نہ صرف جمہوریت مزید مضبوط کر یں گے بلکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ تحر یک انصاف آئین وقانون کی حکمرانی پر یقینی رکھتی ہے اپوزیشن کے کسی بھی جلسے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کو کوئی حکم نہیں دیا لیکن امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے اس لیے پولیس اور دیگر محکمے ضرورت کے مطابق اقدامات کر تے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…