اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ پاکستان کے سینٹرنے حکومت سے ناراضگی کااظہار کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینٹر میاں عتیق احمد نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ووٹ نہ ڈالوں ۔یاد رہے کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جا رہی ہے ۔
اپوزیشن جماعتوں کے پاس 63 ووٹ موجود ہیں جبکہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی تعداد38 ہے ،جبکہ جماعت اسلامی نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کررکھا ہے۔دوسری جانب قائد ایوان شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہےکہ صادق سنجرانی کو60ووٹ ملیں گے ۔