جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری سے سینیٹر اعتزاز احسن کی ملاقات ،اہم فیصلے

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے جمعہ کو بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی ۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال ،پارٹی امور اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے انتخابات 2013میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے امور پر بھی پارٹی قیادت کو آگاہ کیا ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں ضلع سے وارڈ کی سطح تک پیپلزپارٹی کو منظم کیا جائے گا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کریں گے ۔جلد پنجاب کا دورہ کروں گا اور عوام اور کارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی ماضی کی طرح اب بھی اور آئندہ بھی ایوانوں میں آواز بلند کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے جلد صوبائی قیادت کا اجلاس بلایا جائے گا ۔اس موقع پر شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی مسائل کے حل کے لیے جمہوری قوتوں سے رابطہ جاری رکھے گی ۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت مزید مضبو ط ہو ۔یہ وقت سیاسی انتشار بازی کا نہیں بلکہ متحد ہو کر ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے جدوجہد کرنے کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پارٹی امور پر اب بھرپور طریقے سے توجہ دی جائے گی اور منظم انداز میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…