لاہور( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نا ئب صدر مر یم نو از نے کہا ہے کہ بے مقصد تھیٹر جا ری ہے نیب کے پا س پو چھنے کے لئے کچھ نہیں مخصوص ایجنڈے پر کا م کر نے والی جے آئی ٹی بھی کچھ نہیں نکا ل سکی۔ سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹو یٹر پر اپنے پیغام میں مریم نو از نے کہا کہ نیب کو کا روبار سے متعلق سوالو ں کے جو اب دیئے کاروبار سے متعلق ہزاروں مر تبہ جو اب دیے جا چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نیب کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنا نے کے ہتھیا ر کے طور پر استعما ل کیا جا رہا ہے مخصوص ایجنڈے پر کام کرنے والی جے آئی ٹی
بھی کچھ نہیں نکا ل سکی بس بے مقصد تھیٹر جا ری ہے نیب کے پا س پو چھنے کے لئے کو ئی بھی سوال نہیں۔ قبل ازیں مریم نو از نیب لا ہو ر آفس میں پیش ہو ئی جہاں ان سے 45منٹ تک پو چھ گچھ کی گئی تاہم چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز دوران تفتیش نیب کو مطمئن نہ کر پائیں۔مریم نواز نیب لاہور میں 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نیب ٹیم کو تحقیقات میں مطمئن نہ کر پائیں، نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ اگلی مرتبہ تمام ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔