پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اسفندیار ولی خان پران کی پارٹی کے رہنما نے الزامات لگائے تھے، اے این پی کے انتباہ کے بعد شوکت یوسفزئی بھی میدان میں آ گئے

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان پر کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ وہ حقیقت بتائی ہے جس سے خیبرپختونخوا کے عوام بھی پہلے ہی بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم ہوتی صاحب نے اسفندیار ولی کی کرپشن کی جو باتیں مختلف پریس کانفرنسز میں کی تھیں میں نے اسکا حوالہ دیا تھا

اعظم خان ہوتی بھی انہی کے پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس جاری کرنے پر ردعمل دے رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ ہرجانے کے نوٹس کا جواب ضرور دیں گے۔سیاست میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔اسفندیار ولی سینئر سیاست دان ہیں۔ ان کی اپنی پارٹی کے رہنما نے ان پر الزامات لگائے تھے۔ الزامات کے بعد یہ گھر کا نہیں بلکہ عوامی معاملہ بن گیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عدم تشدد کے دعویدار اے این پی کے سیکرٹری جنرل نے مجھے دھمکیاں دی ہیں وہ ان دھمکیوں کو دہرانا نہیں چاہتے اور نہ ان دھمکیوں کا جواب دینا چاہتے ہیں لیکن ہرجانے کے نوٹس کا جواب ضرور دیں گے سیاست میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا صوبے میں بد ترین دور حکومت عوام کبھی نہیں بھولے۔ 2008 سے 2013 تک صوبے میں جو امن وامان کی صورتحال تھی اسکا کریڈٹ بھی اے این پی کو جاتا ہے۔ اے این پی نے عوام سے کیے گئے وعدے اور دعوے کبھی پورے نہیں کیے۔ اس لیے عوام اسکو مسترد کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…